گوہر جمال کی چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے ملاقات

گوہر جمال کی چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے ملاقات

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )پاکستان پیپلز پارٹی سرگودھا ڈویژن کی صدر گوہر جمال نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ملکی تاریخ میں پاورٹی ریڈکشن اور ۔

وومن امپاورمنٹ کا سب سے بڑا پروگرام ہے ۔بعض جگہوں پر عملہ کی جانب سے خواتین کیساتھ اپنایا جانیوالا تضحیک آمیز رویہ قابل مذمت ہے ، اس پروگرام کے تحت خواتین کی رجسٹریشن اور سروے سے لے کر امدادی رقوم کی تقسیم تک ہر مرحلہ کی سخت مانیٹرنگ اورطریقہ کار میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے ، انہوں نے ان خیالات کا اظہاربے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن روبینہ خالد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا ،پیپلز سیکرٹیریٹ لاہور میں ہونیوالی اس ہم ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی سرگودھا کی ضلعی صدررضوانہ نذیر ایڈووکیٹ اور بھکر کی ضلعی سینئر نائب صدر ثمر بتول اور میانوالی کی ضلعی صدر رخسانہ بنیاد بھی ان کے ہمراہ تھیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں