محلہ پٹھا ن پور ہ خوشاب میں سیوریج کا پانی گلیوں میں جمع

محلہ پٹھا ن پور ہ خوشاب میں سیوریج کا پانی گلیوں میں جمع

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )محلہ پٹھا ن پور ہ میں سیوریج نالیوں سے نکلنے والے گندے پانی نے علاقہ کو غلاظت گا ہ بنا دیا، اہل محلہ بد بو اور۔

 تعفن کی فضا میں سانس لینے پر مجبور ہو گئے ، عوامی حلقوں کے مطابق سینٹری ورکرز کی فوج ظفر موج کی موجود ہونے کے باوجود صحت و صفائی کی ابتر صورتحال میونسپل کمیٹی خوشاب کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ،خوشاب میں وزیر اعلیٰ پنجا ب کے صاف ستھرا پنجاب پروگرام کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں اور انتظامیہ خضاموش تماشائی کا کردار اد کر رہی ہے ، یوں محسوس ہوتا ہے کہ بلدیایہ خوشاب کے اہلکار حکومت کے اصلاحی پروگراموں کو ناکام بنانے پر تلے ہوئے ہیں، محلہ پٹھان پورہ خوشاب کے مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اس صورتحال کا نوٹس لے ، محلہ پٹھانپورہ خوشاب سمیت شہر کے تمام علاقوں میں نکاسی آب کے نظام کی بحالی ساتھ ساتھ صحت وصفائی کا نظام کو بہتر بنانے کیلئے بلدیہ خوشاب کے اہلکاروں کو حرکت میں لایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں