رورل ہیلتھ کمپلیکس فاروقہ کو ادویات نہ مل سکیں

 رورل ہیلتھ کمپلیکس فاروقہ کو ادویات نہ مل سکیں

فاروقہ/سرگودھا(نمائندہ دنیا )نیا مالی سال شروع ہونے کے باوجود رورل ہیلتھ کمپلیکس فاروقہ کو ادویات نہیں مل سکیں‘ فاروقہ ہسپتال کا شمار ضلع سرگودھا کے۔

 بہترین ہسپتالوں میں ہوتا تھا جس میں ضلع بھر سمیت ضلع جھنگ سے بھی مریض آپریشن اور علاج معالجہ کے آتے تھے علاقہ کی ایک مخیر شخصیت نے 5مربع زرعی اراضی بھی وقف کی تھی جس سے ٹرسٹ بنا کر ایک کلو میٹر کے فاصلے سلکی میں ہسپتال بنا دیا گیا پی ٹی آئی دور میں ہسپتال کو اپ گریڈ کیا گیا کروڑوں روپے کی مشنری اور تزئن و آرائش کر دی گئی مگر ہسپتال میں ادویات اور ڈاکٹروں کی موجودگی میں ڈاکٹر اور ادویات دستیاب نہیں خزانے سے کروڑوں روپے کے اخراجات کے باوجود عوام کو کوئی طبی سہولت میسر نہیں شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شام کے اوقات میں ڈاکٹروں سے ڈیوٹی کرائی جائے اورہسپتال کو ادویات فراہم کی جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں