عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن کوششوں کو یقینی بنایا جائے ،ڈی سی میانوالی

عوام کی فلاح و بہبود کیلئے  ہر ممکن کوششوں کو یقینی بنایا  جائے ،ڈی سی میانوالی

میانوالی(ڈسٹرکٹ رپورٹر‘نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع میانوالی کی تمام مونسپل کمیٹیوں اور ۔

ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبران شریک ہوئے ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے سٹریٹ لائٹس کی خرابی،اوپن مین ہول، فلٹریشن پلانٹس پر صاف پانی کی فراہمی، اینٹی انکروچمنٹ کمپئین، قبرستانوں کی صفائی ستھرائی اور دیگر مختلف امور کا نوٹس لیا۔ ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے متعلقہ اداروں کے افسران کو ہدایات کی کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے کے پی آ ئیز عملدرآمد یقینی بنائیں اور جلد از جلد معاملات کو بہتر کریں۔ اس موقع پر اُن کا کہنا تھا کہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن کوششوں کو یقینی بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں