ڈسٹرکٹ کونسل کے بجٹ کا تخمینہ دو ارب 81کروڑ 75لاکھ

 ڈسٹرکٹ کونسل کے بجٹ کا تخمینہ دو ارب 81کروڑ 75لاکھ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ کونسل سرگودھا کے نئے مالی سال کا متوازن اور فاضل بجٹ کی منظوری ایڈمنسٹریٹر/ڈپٹی کمشنر سرگودھا کیپٹن ریٹائر اورنگزیب حیدر خان نے دے دی بجٹ کا مجموعی آمدن تخمینہ دو ارب 81 کروڑ 75 لاکھ 54ہزار لگایا گیا ہے ۔۔

جب کہ مجموعی اخراجات کا دو ارب 75 کروڑ 25 لاکھ 70 ہزار روپے لگایا گیا ہے بجٹ میں نہ ہی نیا ٹیکس لگایا گیا ہے اور نہ ہی اضافہ کیا گیا ہے بجٹ ساڑھے 65 کروڑ کا فاضل ہے بجٹ میں ترقیاتی کاموں کے لیے 60 کروڑ سابقہ ترقیاتی کاموں کی ادائیگی کے لیے 50کروڑ ایم اینڈ آر سکیموں کے لیے 10 کروڑ سپورٹس کے لیے دو کروڑ ملازمین کی تنخواہوں کے لیے ساڑھے 43 پینشن فنڈ کے لیے 12 کروڑ حکومت کو ادائیگی کے لیے ساڑھے تین کروڑ اور دیگرمتفرق اخراجات جن میں بجلی بل گاڑیوں کی مرمت پٹرول وغیرہ شامل ہیں کے لئے ساڑھے 27 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں