جامع مسجد حامد علیشاہ کمپنی باغ میں فاروق و غنی ؓکا نفر نس کا انعقاد

 جامع مسجد حامد علیشاہ کمپنی باغ  میں فاروق و غنی ؓکا نفر نس کا انعقاد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مرکز اہلسنت جامع مسجد حامد علیشاہ کمپنی باغ سرگودھا میں تاریخ ساز فاروق و غنی ؓکا نفر نس کا انعقاد ہوا ۔۔

جسمیں مفتی عبد الحمید چشتی، قاضی نگاہ مصطفے چشتی، قاضی احمد حسن چشتی، اﷲ بخش سیالوی،محمد علی شاد سیالوی، پیر اشرف فاروقی، ریاست علی فیروزی، قاری اخلاق احمد نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت صدیق اکبر ؓ کے بعد حضرت عمر ؓ کی خلافت کے دوران ان کے عدل و انصاف، نظم و ضبط کا لوہا آج بھی دنیا مانتی ہے ، آپؓ راتوں کو جاگ کر گلیوں میں گشت کیا کرتے تھے۔

 

 

 

 

 تاکہ لوگوں کی تکلیفوں کا سراغ لگا یا جائے اور انہیں فوری دور کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں