حضرت بابا سائیں جمال کتب کمال کا عرس

حضرت بابا سائیں جمال  کتب کمال کا عرس

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حضرت بابا سائیں جمال کتب کمال ڈیرہ سائیں جمال کے عرس کے موقع پر گلاب عرق سے دربار شریف کو غسل دیا گیا۔ زائرین کی بڑی تعداد عرس میں شرکت کیلئے پہنچ گئی۔۔

جس میں محفل سماع، نعت خوانی، دھمال اور دیگر پروگرام ترتیب دیئے گئے تھے تین روزہ تقریبات میں لنگر و نیاز کا بھی وسیع اہتمام کیا گیا ۔

 

 

 

 

، جبکہ سکیورٹی کے انتظامات بھی سخت کیے گئے جبکہ گدی نشین شاہ زمان موتیوں والی سرکار سید انوار حسین شاہ پاک مشہدی نے بھی تقریبات میں خصوصی شرکت کی اور مریدین سے ملاقاتیں کیں ،اس سالانہ عرس کی تقریبات محرم کا چاند نظر آنے تک جاری رہتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں