بین المسالک ہم آہنگی کیلئے امن کارواں کا آغاز کر دیا گیا

بین المسالک ہم آہنگی کیلئے امن کارواں کا آغاز کر دیا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) محرم الحرام میں بین المسالک ہم آہنگی،بھائی چارے اور مذہبی رواداری کو فروغ دینے کیلئے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان کی سرپرستی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر فاروق کی قیادت میں امن کارواں کا آغاز کر دیا گیا۔

امن کمیٹی کے ارکان، علماء کرام و مشائخ عظام اور پولیس افسران امن کارواں میں شریک ہیں۔ امن کارواں نے پہلے روز تحصیل سلانوالی ، ساہیوال اور شاہپور کا دورہ کیا اور مجالس آرگنائزرز، لائسنس ہولڈرز،شیعہ کمیونٹی لیڈرز سے ملاقات کی۔امن کاروان میں قاری احمد علی ندیم، قاری عبد الوحید ،ملک ضیاء الحق ، محمد امتیاز ،ریاست فیروزی ، خالد اقبال مسرت سمیت امن کمیٹی کے دیگر ارکان اور مختلف مکتبہ ہائے فکر کے جید علماء اور مشائخ عظام شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان کا کہنا ہے کہ امن کارواں کا مقصد جذبہ خیر سگالی کے تحت ضلع بھر میں منعقد ہونے والی تمام حساس مجالس اور مرکزی عزاداری جلوسوں میں جا کر مقامی کمیونٹی لیڈرز سے ملاقات کرکے اظہار یکجہتی کرنا اور درپیش مسائل و تنازعات کیلئے مشترکہ کوششیں کرنا ہے تاکہ امن دشمن عناصر کو یہ پیغام جائے کہ قومی وحدت اور ملکی سلامتی کیے ہم سب ایک ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں