آئی ایم ایف فنڈ سے معیشت مستحکم ہو گی :مہرغلام دستگیر

آئی ایم ایف فنڈ سے معیشت  مستحکم ہو گی :مہرغلام دستگیر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) آئی ایم ایف کی جانب سے ملنے والی قرضے سے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں جہاں مدد ملے گی وہاں پر ملک میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد ملے گی سابق امیدوار برائے صوبائی قومی اسمبلی مہرغلام دستگیر خان لک نے کہا کہ مصنوعی قلت پیدا کرنیوالے افراد کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائیگا۔

 

ملک کا سب سے بڑا المیہ کرپشن ہے جس کے خاتمے کیلئے حکومت نے بلا امتیاز کاروائیوں کا آغاز کردیا ہے جس سے بہتری آئیگی اس وقت پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور انشاء اﷲ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان معاشی مشکلات سے باہر آجائیگا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں