محکمہ انہار کی ناقص کارکردگی ، پانی چوری جاری

محکمہ  انہار  کی  ناقص  کارکردگی  ،  پانی  چوری  جاری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ٹیل تک پانی کی مسلسل اور مساوی فراہمی کا عمل بد انتظامی کی نظر ہو کر رہ گیا اور اس بہتر بنانے کی بجائے مخصوص کاروائیوں نے محکمہ انہار کی کارکردگی کا بھی پردہ فاش کر دیا ۔۔

معلوم ہوا ہے  حکومتی احکامات پر خصوصی کمیٹیاں غیر فعال ہونے کے باعث صورتحال بہتر نہیں ہو پا رہی ،متعلقہ محکموں کے افسران ، ملازمین کی مبینہ ملی بھگت سے بااثر زمیندار ٹیل تک پانی مساویانہ طریقہ کی بجائے اس پانی کو پہلے ہی زیادہ مقدار میں حاصل کرلیتے ہیں، بیشتر دیہاتوں کو جانیوالی نہروں پر بااثر زمینداروں نے پانی کھینچنے والے غیر قانونی موٹر پمپ نصب کررکھے ہیں ،محکمہ انہار کی حالیہ دنوں کے دوران کاروائیوں میں ایسے بیسیوں مقامات سے پمپ اور زمین دوز پائپ برآمدبھی ہو چکے ہیں مگر صورتحال بہتر ہوتی دکھائی نہیں دے رہی ،شمالی اور جنوبی نہری شاخوں کی صورتحال ایک جیسی ہے ،چھوٹے کاشتکاروں کے مطابق ان غیر قانونی موٹر پمپوں کی وجہ سے ٹیل تک کی زمینوں کو بعض اوقات ایک قطرہ بھی پانی کا نہیں مل سکا جسکی وجہ سے فصلیں تباہ ہو رہی ہیں اور کاشتکار مزید نقصان سے بچنے کیلئے اپنی زمینوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں