ریلوے پٹری کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

ریلوے پٹری کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حالیہ شدید بارشوں کے باعث ملک بھر میں ریلوے پٹڑیوں کی دیکھ بھال اور ان کو بارشوں کے پانی سے محفوظ بنانے کیلئے نکاسی کا انتظام کرنے کے علاوہ ریلوے لائنز پر کثیر تعداد میں پتھر ڈالنے کی ہدایت کرتے ہوئے۔۔

 ریلوے حکام نے تمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس اور انجینئرز سے کہا ہے کہ وہ ریلوے کی پٹڑیوں کی نگرانی کو ہر صورت یقینی بنائیں اور جس ریلوے لائن کے قریب بارشوں کا پانی اکٹھا ہو ،وہاں پر پٹڑیوں کی دیکھ بھال کیلئے خصوصی ٹیمیں مقرر کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے میں مدد مل سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں