امن و امان کے قیام کے لیے نعت کونسل کی تمام تنظیمات کر دار ادا کریں :چودھری خالد اقبال

 امن و امان کے قیام کے لیے  نعت کونسل کی تمام تنظیمات کر دار  ادا کریں :چودھری خالد اقبال

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کے لیے نعت کونسل کی تمام تنظیمات اپنا ملی قومی اور مذہبی فریضہ سمجھ کر اپنے اپنے علاقوں میں بھر پور کردار ادا کریں ۔۔

ان خیالات کا اظہار مرکزی نعت کونسل کے صدر چودھری خالد اقبال مسرت نے محرم الحرام کے حوالے سے منعقدہ 

عہدیدران کے اجلاس اور شیخ مہد کے فریضہ حج کی ادائیگی سے واپسی پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حج بیت اﷲ کے موقع پر پوری مسلم امہ گورے ، کالے ، عربی اور عجمی ملکر میدان عرفات، منا، مزلفہ میں اتحاد بین المسلمین کا مظاہرہ کرتے ہیں اور سفید احرام میں ملبوس ہو کر بیت اﷲ کا طواف کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اسلام محبت یگانگت،پیار اور رواداری کا درس دیتا ہے شرکا تقریب سے چودھری طاہرالحسن، شیخ محمد فرخ، شیخ محمد مہدنے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں