امن و امان قائم کرنیکی ذمہ داری سب پر ہے :ممبر امن کمیٹی

 امن و امان قائم کرنیکی ذمہ داری سب پر ہے :ممبر امن کمیٹی

کوٹ مومن(نمائندہ دنیا )تحصیل امن کمیٹی کے ممبر سید طاہر عباس شیرازی نے گزشتہ روز مختلف مجالس اور جلوسوں کے روٹ کا معائنہ کیا اور محرم میں ایام عزا کو پرامن منانے کیلئے مختلف مکاتب فکر کے افراد سے ملاقات کی ۔۔

انہوں نے کہا کہ تحصیل کوٹ مومن میں امن و امان قائم کرنے کی ذمہ داری صرف انتظامیہ پر ہی نہیں ہم سب پر عائد ہوتی ہے ، پھلروان ، چک نمبر 21جنوبی ، جک 19جنوبی ، چک 20جنوبی،کلری کی حویلی سمیت دیگر علاقوں میں میں اہل تشیع اور اہل سنت کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے گدی نشین دربار عالیہ چک نمبر 21جنوبی سید طاہر عباس شیرازی نے کہا کہ ہمیں اہل بیت کرام کی تعلیمات پر عمل کرنا چاہیے ،انہوں نے کہا کہ محرم الحر م ایک مقدس مہینہ ہے جس کا احترام تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں پر فرض ہے ، محرم میں ہمیں کسی بھی اختلافی بات سے گریز کرنا چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں