گورنمنٹ گرایجویٹ کالج بھکر طالبات کے روشن مستقبل کا ضامن :سماجی حلقے

گورنمنٹ گرایجویٹ کالج  بھکر طالبات کے روشن  مستقبل کا ضامن :سماجی حلقے

بھکر(نمائندہ دنیا)گورنمنٹ گرایجویٹ کالج برائے خواتین بھکر حقیقی معنوں میں طالبات کے روشن مستقبل کا ضامن ہے ۔

گورنمنٹ کالج میں طالبات کیلئے بی ایس پروگرامات کے داخلہ جات کا آغاز ایک خوش آئند اقدام ہے جس سے طالبات کو بی ایس پروگرامز کی سہولیات گھر کی دہلیز پر میسر آئیگی‘ ان خیالات کا اظہارعوامی وسماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات محمد نوید خان ،ملک سلیم ،محمداسامہ ،محمد شعیب سمیت دیگر افراد نے کیا انہوں نے بتایا کہ گورنمنٹ کالج برائے خواتین حقیقی معنوں میں اہلیان علاقہ کی تعلیمی میدان میں خدمت کا فریضہ سرانجام دے رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں