کھانے کے پیسے مانگنے پر بااثر ملزمان نے ہوٹل مالک پر فائرنگ کردی

کھانے کے پیسے مانگنے پر  بااثر ملزمان نے ہوٹل  مالک پر فائرنگ کردی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کھانے کے پیسے مانگنے پر بااثر ملزمان نے ہوٹل مالک پر فائرنگ کردی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ 263 رب میں سلیمان نامی ملزم اپنے دیگر چار ساتھیوں کے ہمراہ ہوٹل پر پہنچااور کھانا کھایا۔۔

ہوٹل مالکوقار علی کے بل مانگنے پر ملزمان طیش میں آگئے اور تلخ کلامی کے بعد اسلحہ نکال کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے ہوٹل کی دیواریں چھلنی ہوگئیں تاہم خوش قسمتی سے جانی نقصان نہیں ہوا۔ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں