شاہ پور :مختلف کاروائیوں میں متعدد افراد سے ناجائز اسلحہ برآمد

شاہ پور :مختلف کاروائیوں میں  متعدد افراد سے ناجائز اسلحہ برآمد

شاہ پور (نمائندہ دنیا )پولیس تھانہ شاہ پور نے مختلف کاروائیوں میں متعدد افراد سے ناجائز اسلحہ برآمد کر کے ان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں ۔۔

جن میں عاشق عمران بھٹی سے 30 بور پستول ، محمدلیاقت ری پیٹر بارہ بور، شاہ نواز سے بندوق بارہ بور، خاور عباس تیس بور پستول ، محمد اشرف ڈبل بیرل بارہ بور، رضوان اللہ بندوق بارہ بور، مہدی حسن سے پستول جبکہ احمد علی سکنہ جھاوریاں سے بیس لٹر شراب برآمد کرلی ، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں