بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے سوشل اکنامک سروے کا آغاز ، آج سے رجسٹریشن ہو گی

بنیادی  سہولیات  کی فراہمی  یقینی  بنانے  کیلئے  سوشل  اکنامک  سروے  کا  آغاز ،  آج سے رجسٹریشن  ہو  گی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومت کی طرف سے ضلع بھر میں سوشل اکنامک سروے کا آغاز کرتے ہوئے تمام دیہی مراکز مال ، پٹوارسرکلز اور یونین کونسل کے دفاتر کو رجسٹریشن سنٹر قرار دیدیاگیا۔۔

 ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بابر شہزاد رانجھا کی زیر نگرانی ہنگامی اقدامات کا آغاز کرتے ہوئے محکمہ مال کے ملازمین اور سیکرٹریز یونین کونسلوں کی ایک روزہ تربیت کے بعد آج سے رجسٹریشن عمل شروع ہو جائے گا، اس سلسلہ میں ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے مختلف امور کا جائزہ لینے کے لئے افسروں کے اجلاس میں انہیں حکومتی گائیڈ لائن سے آگاہ کیا اور سیکرٹریز یونین کونسل سے بھی الگ سے ملاقات کرکے ان کی تجاویز پر غور اورمختلف مسائل کو سن کر فوری حل کے احکامات جاری کئے ، اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ شہری اور دیہی علاقوں کے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے ، انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی اور وسائل کی مناسب طریقے سے تقسیم کو یقینی بنانے کیلئے حکومت نے یہ پروگرام شروع کیا ہے ، آن لائن رجسٹریشن میں ایک گھرانے یا فرد کو دستیاب وسائل، افرادی قوت اور آمدن سمیت دیگر70سے 80مختلف انڈیکیٹرز رکھے گئے ہیں ،اور ان معلومات کے ذریعے انفرادی اور اجتماعی طور پر عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو بھی پایا تکمیل تک پہنچایا جائے گا، اس ضمن میں تمام پٹوار سرکلز،یونین کونسل دفاتر اور دیہی مراکز مال میں آج سے باضابطہ طور پر رجسٹریشن کا عمل شروع ہو گا، جس کیلئے عوام میں آگاہی کیلئے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں