جماعت اسلامی میانوالی کا گلبرگ چوک پر احتجاجی کیمپ

جماعت اسلامی میانوالی کا گلبرگ چوک پر احتجاجی کیمپ

میانوالی (نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)جماعت اسلامی میانوالی سٹی سرکل کا گلبرگ چوک پر بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور بلوں پر ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف احتجاجی کیمپ،نائب امیر جماعت پاکستان و سابق ایم این اے میاں محمد اسلم نے خطاب کیا۔۔۔

 تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی میانوالی سٹی سرکل کے زیر اہتمام12جولائی کو ڈی چوک۔ اسلام آباد میں ہونیوالے دھرنے کے حوالے سے گلبرگ چوک میں ایک احتجاجی کیمپ لگایا گیا جس میں جماعت اسلامی میانوالی شہر کے کارکنان سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی. اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم نے کیمپ کا دورہ کیا اور شرکاء سے خطاب بھی کیا، انہوں نے کہا کہ ہم عوام کا مقدمہ لیکر 12 جولائی کو ڈی چوک جا رہے ہیں حکومت نے بجلی کے بلوں کے ذریعے عوام پر بم پھوڑ رہی ہے انتہائی شرمناک طریقے سے عوام کو لوٹا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں