پنجاب بیت المال سرگودھا کی جانب سے شاہ پور میں مستحقین میں چیک تقسیم

شاہ پور (نمائندہ دنیا )پنجاب بیت المال سرگودھا کی جانب سے شاہ پور میں مستحقین میں چیک تقسیم کیے گئے اس موقع پر ایک تقریب منعقد کی گئی تقریب میں۔۔۔
چیئرمین پنجاب بیت المال ضلع سرگودھا چو دھری محمد ارشد اکاؤنٹنٹ بیت المال سرگودھا محمد ادریس چو دھری محمد عارف نے 27 لاکھ اٹھارہ ہزار روپے کے چیک مستحق خواتین وحضرات میں تقسیم کیے اس موقع پر چو دھری محمد ارشد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بیت المال حکومت پنجاب کے تعاون سے معاشرے کے دکھی ، بے سہارا ، یتیم ، بیوہ ، نادار ، معذور افراد کی کفالت بلاتفریق جاری رکھے ہوئے ہے یہ ادارہ جہاں غربت کی چکی میں پسے ہوئے طبقات کی مالی مدد کرتا ہے وہیں پر تعلیمی میدان میں ہونہار طلباء کے تعلیمی اخراجات میں معاونت فراہم کرتا ہے ۔