فیکٹری سے مصنوعی دودھ تیار کرنیوالا سامان‘ کیمیکل برآ مد

فیکٹری سے مصنوعی دودھ تیار کرنیوالا سامان‘ کیمیکل برآ مد

بھیرہ(نامہ نگار)فوڈ اتھارٹی نے فتح گڑھ میں کیمیکل سے دودھ تیار کرنیوالی فیکٹری سے مصنوعی دودھ تیار کرنیوالا سامان کیمیکل اور دیگر الات برامد کر لئے فوڈ سیفٹی آفیسر فوڈ اتھارٹی سرگودہا صائمہ اکرم نے بھیرہ پولیس کو دی گئی درخواست میں بتایا ہے ۔۔

کہ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے فتح گڑھ میں قائم کیمیکل سے دودھ تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر وہاں سے 800 کلو پری مکس جعلی دودھ پکڑ کر اس ضائع کر دیا جبکہ سکم ملک پاؤڈر ویجیٹیبل گھی دودھ تیار کرنے والے دیگر آلات اور سامان برامد کر کے انہیں ضبط کر لیا ہے درخواست میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان احسان سکندر اس کا بھائی بلال سکندر اور ساتھی ساجد پرویز موقع سے فرار ہو گئے ہیں‘پولیس نے فوڈ سیفٹی آفیسر کی درخواست پر ملز موں کیخلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں