کسی شر پسند عناصر کو امن خراب نہیں کرنے دینگے :چودھری حق نواز
ساہیوال/سرگودھا(نمائندہ دنیا)ڈی ایس پی ساہیوال چودھری حق نواز میکن نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں کسی بھی شر پسند عناصر کو امن خراب نہیں کرنے دیں گے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال اور بھائی چارے کی فضا کو قائم کرنا ہوگا ہم نے تمام انتظامی امور مکمل کر لیے تحصیل بھر میں امام بارگاہوں کی حفاظت کیلئے پولیس عملہ کو الرٹ کر دیا گیا تاکہ کوئی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حفاظتی انتظامات مکمل ہیں۔