نیو سبزی منڈی کے بنیادی مسائل مسلسل التواء کا شکار

نیو سبزی منڈی کے بنیادی مسائل مسلسل التواء کا شکار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )مارکیٹ کمیٹی انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث جہاں نیو سبزی منڈی کے بنیادی مسائل کا حل مسلسل التواء کا شکار ہے۔۔۔

وہاں بارش کے باعث کیچڑ بھری راہداریوں سے سبزیاں اور پھل لانے اور لے جانے میں آڑھتیوں اور خریداروں کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑا ،ضلعی انتظامیہ نے نیو سبزی منڈی میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات اور مسائل کے تدارک کیلئے فوری اقدامات کے احکامات جاری کئے تھے جنہیں مارکیٹ کمیٹی حکام نے ہوا میں اڑاتے ہوئے اس جانب کوئی توجہ نہیں دی خوانچہ فروش گندگی کے ڈھیروں پر سبزیاں پھل فروخت کرنے پر مجبور ہیں ،ان کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کمیٹی کے افسران و ملازمین کو سوائے پیسے کی ہوس کے کوئی کام نہیں ،انہوں نے کمشنر سرگودھا سے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں