بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور ٹیکسوں کے فیصلے کو فوری واپس لیا جائے، رانا ندیم علی ودیگر

 بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور ٹیکسوں کے فیصلے کو فوری واپس لیا جائے، رانا ندیم علی ودیگر

کوٹ مومن(نمائندہ دنیا)جماعت اسلامی کے رہنماؤں رانا ندیم علی، رانا عمر فاروق، مقصود تابش نے کہا ہے کہ حکومت کمر توڑ مہنگائی کے بعد۔۔۔

 بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور ٹیکسوں کے فیصلے کو فوری واپس لے وگرنہ ہر شہری سڑک پر سراپا احتجاج ہوگا وہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی کال پر تھانہ چوک میں احتجاج کے بعد صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہا کہ 26 جولائی کو کوٹ مومن کا ہر شہری اسلام آباد ڈی چوک میں دھرنہ دے گا ہم وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ 3 ماہ کے نام نہاد ریلیف جو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام الناس کے منہ سے آخری نوالہ بھی چھین لیا ہے ہر طبقہ پر ٹیکسوں کا کلہاڑا چلا دیا ہے بجلی کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے دور ہوچکی ہیں اس احتجاج میں انجمن تاجران چناب بازار کے صدر سیف مغل، راؤ طفیل، رانا افضل سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں