سکیورٹی کے نام پر لگائے گئے غیر قانونی گیٹس ختم نہ ہوسکے

سکیورٹی کے نام پر لگائے گئے غیر قانونی گیٹس ختم نہ ہوسکے

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ اور ایف ڈی اے کی غفلت کے باعث رہائشی علاقوں میں سکیورٹی کے نام پر لگائے گئے۔۔۔

 غیر قانونی گیٹس ختم نہ ہوسکے جس کے باعث راہگیروں اور ایمرجنسی صورتحال میں ایمبولینس اور فائر بر یگیڈ کی گاڑیوں کو بھی گزرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔فیصل آباد شہر میں موجود رہائشی کالونیوں میں سیکیورٹی کے نام پر غیر قانونی گیٹس لگائے کر راستے بند کردئیے گئے ہیں جس کی وجہ سے عام شہریوں کو راستہ نہیں ملتا راہگیروں کو کئی گلیاں گھوم گھوم کر واپس جانا پڑتا ہے گیٹس لگانے کے لیے رہائشیوں کی جانب سے ایف ڈی اے یا ضلعی انتظامیہ سے کوئی قانونی اجازت نامہ بھی حاصل نہیں کیا جاتا رہائشی علاقوں میں گیٹس لگے ہونے کی وجہ سے ایمرجنسی صورتحال میں ریسکیو کی ایمبولینس اور فائربرگیڈ کی گاڑیوں کا پہنچنا بھی مشکل ہوتا ہے مگر متعلقہ اداروں کی جانب سے کوئی کاروائی نہیں کی جاتی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں