صوبائی وزیر مواصلات کا مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کا تفصیلی دورہ

صوبائی وزیر مواصلات کا مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کا تفصیلی دورہ

میانوالی (نامہ نگار)صوبائی وزیر مواصلات و قانون ملک صہیب بھرتھ کا مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کا تفصیلی دورہ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ ڈی پی او مطیع اللہ خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سلما ن احمد لو ن بھی صوبائی وزیر کے ہمرا ہ تھے ۔

صوبائی وزیر نے ہسپتال کی او پی ڈی، ایمر جنسی، فارمیسی، ریڈیالو جی اور لیبارٹری سمیت جملہ شعبہ جات، عمارت کے تعمیراتی اور تزین و آرائش کے کا موں اور صفائی ستھرائی کے نظام کا تفصیلی معائنہ کیا،ہسپتال کی عمار ت کے تعمیراتی اور تزین و آرائش کے کا موں میں خا میوں پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور آئی ڈیپ حکا م اور متعلقہ ٹھیکیدار کی سرزنش کی۔ انھوں نے سی ای او ہیلتھ اور ڈسٹرکٹ منیجر پی ایچ ایف ایم سی کو ہدایت کی کہ ہسپتال کی عمارت کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے ۔ انھوں نے ہسپتال میں مو جود مریضوں سے ملاقات کی اور ان سے علا ج معالجہ کی سہولیات سے متعلق دریافت کیا۔ صوبائی وزیر مواصلات نے اس موقع پر گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے ویژن کے مطابق لوگوں کو علا ج معالجہ کی تما م بنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں تا کہ عوام کو صحت کے شعبہ میں زیا دہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔انہوں نے آئی ڈیپ حکام کو ہدایت کی کہ ہسپتال کا مکمل سروے کیا جا ئے اور جہاں پر خامیاں نظر آئیں انہیں جلد ازجلد دور کیا جائے ۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں آئی ڈیپ حکا م اور ٹھیکیدار کی جانب سے تزین و آرئش کے کا موں کی ما نیٹر نگ کی جا ئے ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ وہ پندرہ یوم کے بعد دوبارہ ہسپتال کادورہ کر یں گے اور اگر بلڈنگز کے تعمیراتی کا موں میں کو ئی خامی نظر آئے تو ذمہ داران کے خلا ف سخت قانونی کاروائی عمل میں لا ئی جا ئے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں