پتھر مارکیٹ میں وسیع پیمانے پر مخصوص خاکہ کی تیاری ، سیمنٹ میں ملاوٹ کا انکشاف

پتھر مارکیٹ میں وسیع پیمانے پر مخصوص خاکہ کی تیاری ، سیمنٹ میں ملاوٹ کا انکشاف

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )پتھر مارکیٹ میں وسیع پیمانے پر مخصوص خاکہ کی تیاری کی تصدیق ہوئی جبکہ اس خاکہ کی سیمنٹ میں ملاوٹ بابت معاملات کی چھان بین اورمحکمہ مائنز کی ابتدائی رپورٹ مبینہ ملی بھگت کر کے دبا دی گئی۔۔۔

 ذرائع کے مطابق پتھر مارکیٹ پل 111جنوبی میں کریشرز کے ذریعے خاکہ پیس کر سیمنٹ کی تیاری میں استعمال کئے جانے کے انکشاف پر محکمہ مائنزکی اعلیٰ سطح کی ٹیم نے 119جنوبی موڑ، 126جنوبی، 123جنوبی، 116جنوبی سمیت اطراف کی پہاڑیوں پر قائم سٹون کریشرز کی انسپکشن کی تو اس امر کی تصدیق ہوئی کہ مختلف کریشر پلانٹس پر بجری کی پیسائی کر کے پاؤڈر نما خاکہ تیار کر کے گٹوؤں میں بھر کر الگ سے سٹاک کیا جا رہا ہے ، اس بابت مزدورں سے دریافت کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ مارکیٹ میں سے مختلف لوگ یہ خاکہ خرید رہے ہیں جبکہ اس کے استعمال بابت انہوں نے لا علمی کا اظہار کیا،جس پر محکمہ مائنز کی جانب سے انسپکشن رپورٹ تیار کر کے چھان بین کے عمل کو مزید بڑھانے کیلئے ضلعی انتظامیہ سے رجوع کرکے کاروائی کیلئے رپورٹ ارسال کر دی،جس پر عملدرآمد کی بجائے نہ صرف یہ رپورٹ دبا دی گئی بلکہ معلوم ہوا ہے کہ سٹون کریشرز کی نگرانی و دیگر امور تحفظ ماحولیات ڈیپارٹمنٹ کی ذمہ داری اور ریکارڈ محکمہ مال کے پاس ہے ، متذکرہ دونوں ڈیپارٹمنٹس نے مبینہ ساز باز کے عوض چپ سادھ لی ،یہی نہیں نشاندہی کرنیوالوں کے ساتھ نا رواسلوک کی بھی اطلاعات ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں