گیارہ محرم کا جلوس ،شہدا کربلا کانفرنس پر امن طور پر اختتام پذیر

گیارہ محرم کا جلوس ،شہدا کربلا  کانفرنس پر امن طور پر اختتام پذیر

ساہیوال/سرگودھا(نمائندہ دنیا)گیارہ محرم کا جلوس شبیہ ذوالجناح اور شہدا کربلا کانفرنس پر امن طور پر اختتام پذیر ہو گئی‘ ساہیوال کے محلہ حسین آباد میں شبیہ ذوالجناح کا جلوس برآمد ہوا۔۔۔

جو پر امن طور پر امام بارگاہ قصر حسین اختتام پذیر ہوا ‘سینکڑوں عزاداروں نے زنجیر زنی کرکے شہداکربلا کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ جلوس کی برآمدگی سے اختتام تک سیکورٹی سخت رکھی گئی جب کہ دوسری طرف جامعہ مسجد گلزار مدینہ میں اہل سنت کی طرف سے سالانہ شہدا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی علما کیساتھ ساتھ ملک بھر سے آئے ہوئے علماء کرام نے فلسفہ شہادت اور واقعہ کربلا پر روشنی ڈالی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں