اقدام قتل 2کیسزکا اشتہاری گرفتار‘4افرا د سے اسلحہ برآمد

 اقدام قتل 2کیسزکا اشتہاری گرفتار‘4افرا د سے اسلحہ برآمد

کوٹ مومن (نمائندہ دنیا ) غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 4 ملز موں اور 2 اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار ۔

کر کے غیرقانونی اسلحہ برآمد کرلیا گیا،گرفتار ملزمان میں ملزم عامر سے بندوق ، ثمر سے بندوق ، مبشر سے پستول اور ملزم نوید سے پستول برآمدہوا ، اشتہاری محسن شیخ سے بھی اسلحہ برآمد کیا گیا ہے جبکہ باضابطہ قانونی کاروائی شروع کردی گئی ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں،اے ایس پی محمد فہیم کلوڑ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف پولیس کا بلاتفریق کریک ڈاؤن جاری رہے گا امن و امان کی فضا کو کسی بھی صورت غیر مستحکم نہیں ہونے دیا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں