انتظامیہ بڑے منافع خوروں کیخلاف کارروائی سے گریزاں

انتظامیہ بڑے منافع خوروں کیخلاف کارروائی سے گریزاں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ایک طرف تو انتظامیہ سرگودھا کی منڈیوں میں بڑے منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کسی بھی کاروائی سے گریزاں ہے۔۔۔

تو دوسری طرف اکا دکا پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے علاوہ دیگر تمام غیر فعال ہیں، اور سب اچھا کی رپورٹ دینے کیلئے نچلہ عملہ افسران کے نام سے کاروائیاں کرنے میں مصروف ہے ،جن کا نشانہ صرف چھوٹے دوکاندار ہی بن رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ کلاس فور ملازمین پرائس مجسٹریٹ بنے ہوئے ہیں جن کا کام چھوٹے دوکانداروں کو ہراساں کرنا ،انہیں بھاری جرمانہ کروا نا ہے ،دوکانداروں کر خود ساختہ ریٹ لسٹوں کے مطابق اشیاء فروخت پر مجبور کیا جا رہا ہے ،یہی نہیں غریب خوانچہ فروشوں کی تذلیل باعث تشویش بنتی جا رہی ہے اگر کمشنر و ڈپٹی کمشنر نے اس کا نوٹس نہ لیا تو احتجاج پر مجبور ہونگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں