سرسبز فاروقہ مہم کا آغاز ‘500پودے لگا ئے گئے
فاروقہ/سرگودھا(نمائندہ دنیا)مقامی شوشل میڈیا ٹیم سیاسی و سماجی کارکنوں نے سرسبز فاروقہ مہم کا آغاز کر دیا ہے اس سلسلہ میں ایک تقریب گراونڈ ہائی سکول میں منعقد ہوئی۔۔۔
جس سے ملک عطااﷲ، ارشد شاکر، اقبال ندیم پروفیسر ایوب سیالوی، یاسر ندیم نے خطاب کرتے ہوئے درختوں کی اہمیت اور انکے فوائد پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ اسوقت 500 پودے لگائے جا رہے ہیں جبکہ شجر کاری مہم کے دوران اگست کے آخر تک 30000 پودے لگائے جائیں گے، ہر پودے اور اسکے حفاظتی جنگلہ پر فی پودا 1000 روپے خرچہ ہوگا انھوں نے بتایا کہ ساہیوال روڈ سمیت تمام شہر کی داخلی راستوں پر ایک سال سے زائد عمر کے پودے لگائے جائیں گے اس موقع پر فروکہ ہیروز کی ٹیم کے میاں امتیاز، نعمان شہزاد رضوی، میاں وارث، وسیم عباس، عثمان شاہ سمیت تمام رضاکاروں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اموقع پر پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا۔