حکومت کی پنجاب اقتصادی رجسٹریشن پروگرام پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)حکومت نے ہدایت کی کہ پنجاب اقتصادی رجسٹریشن پروگرام پر عملدرآمد مزید تیز کیا جائے۔
یہ حکومت کا انقلابی پروگرام جس میں اپنا اندراج کرا کے نہ صرف ہمت کارڈ، کسان کارڈ، لیپ ٹاپ، وظائف پروگرام، مویشی کارڈ، شمسی توانائی سکیم، ٹریکٹر سکیم اور رمضان پیکج سمیت کئی حکومتی اقدامات سے مستفید ہو سکتے ہیں، بلکہ یہ پروگرام مستحق خاندانوں کیلئے روزمرہ کے اخراجات کو پورا کرنے میں بھی مدد دیگا،اس امر کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بابر شہزاد رانجھا نے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹ اور سینئر سیکرٹریز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ مہر غلام عباس نے مذکورہ حکومتی پروگرام کے تحت اب تک ہونیوالی رجسٹریشن سے آگاہ کیا کہ لوگوں کی دلچسپی بڑھ رہی ہے جبکہ پروگرام کی وسعت اور زیادہ سے زیادہ رجسٹریشن کیلئے تمام میڈیا پلیٹ فارمز پر پنجاب سوشل اکنامک رجسٹری کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کیلئے ایک وسیع مہم شروع کی جا رہی ہے ،جس کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں اور ویلج کمیٹیوں سے بھی معاونت حاصل کی جا رہی ہے۔