سٹینڈز کی نشاندہی بھی ناکام،گاڑیوں کی غلط پارکنگ جاری
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف بازاروں میونسپل کارپوریشن اور ٹھیکیدار کی جانب سے پارکنگ اسٹینڈز کی نشاندہی کارگر ثابت نہ ہو پا رہی۔۔۔
جبکہ ضلعی و تحصیل قیادت کیلئے بھی صورتحال قابو میں نہیں ہوتی جا رہی ہے ،نشاندہی کے باہر بھی گاڑیاں و موٹرسائیکلیں پارک کرنا معمول بننے سے شہر بھر میں ٹریفک کا نظام مزید درہم برہم ہو گیا ہے اسی طرح رہی سہی کسر تجاوزات اور چھابڑی ریڑھی والوں کیساتھ ساتھ جگہ جگہ چنگ چی رکشوں کے اسٹینڈز نے پوری کردی ہے ،شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی و تحصیل افسران سے امید تھی مگر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ مگر بہتری کی بجائے معاملات نااہلی کی وجہ سے مزید بگڑ رہے ہیں اورسرگودھا میں انتظامیہ نام کی کوئی چیز نہیں جو شہر میں تجاوزات اور ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ناجائز اڈ ے ختم کروا کر صورتحال کا مستقل خاتمہ کرسکے ۔