دھواں چھوڑنے والی 21 گاڑیوں کے مالکان کو جرمانے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحفظ ماحولیات سرگودھانے ضلع کے مختلف مقامات پر دھواں چھوڑنے والی 21 گاڑیوں کے مالکان کو 75 ہزار 250 روپے جرمانے کر دیئے۔۔۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے ٹرانسپورٹرز کو خبردار کیا کہ وہ گاڑیوں کے انجن کی سروس اور آئل کی تبدیلی مقررہ وقت کے اندر کروائیں تا کہ گاڑیوں سے زہریلی دھویں کے اخراج کو روک کر ماحول کو آلودگی سے بچایا جا سکے ۔ جن گاڑی مالکان نے اس پر عمل نہ کیا ان کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرائے جائیں گے ،دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی چیکنگ کا سلسلہ یومیہ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔