ملک محمد آصف بھاکا نہر میں ڈوبنے والے نوجوان کی تلاش کے آپریشن کا معائنہ

 ملک محمد آصف بھاکا نہر  میں ڈوبنے والے نوجوان  کی تلاش کے آپریشن کا معائنہ

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )پنجاب اسمبلی کے رکن سابق صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھا ئکا ڈوب کر جاں بحق ہونیوالے 18سالہ نوجوان آفتاب کی لاش کی تلاش کیلئے جاری سرچ آپریشن کے دوران سی جی لنک کینال کا معائنہ کیا۔۔۔

انہوں نے ڈوبنے والے تمام متوفیان کے لواحقین کے ساتھ دل ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے متوفی آفتاب کی لاش کی جلد بازیابی کی دعا کی ،ریسکیو سٹاف کو آخری نعش کی بارزیابی تک سرچ آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت کی ، اس موقع پر ریسکیو1122کے ڈسٹرکٹ آفیسر انجینئر حافظ عبدالرشید نے سابق صوبائی وزیر کو سرچ آپریشن کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئیے بتایا کہ آپریشن کے دوران انہیں مقامی ملاحوں اور پاک بحریہ کے جوانوں کا مکمل تعاون حاصل رہا، آپریشن کے دوران6میں سے 5 نوجوانوں کی نعشیں برآمد کی جا چکی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں