خوشاب کو ترقی یافتہ اضلاع کی صف میں شامل کرنا میرا نصب العین ہے ،انجینئر گل اصغر بگھور

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )قومی اسمبلی کے رکن انجینئر گل اصغر بگھور نے کہا ہے کہ خوشاب کو ترقی یافتہ اضلاع کی صف میں شامل کرنا میرا نصب العین ہے۔۔۔
حالات خواہ جیسے بھی ہوں تھل ، مہاڑ اور کدھی میں ترقیاتی عمل جاری رکھا جائے گا ، میڈیا سے بات چیت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ این اے 88کے تمام مواضعات سے پسماندگی کے خاتمہ کے حوالے سے لائحہ عمل وضع کر لیا گیا ہے ، ہر علاقے میں مرحلہ وار کام شروع ہو گا،12برس قبل میں نے علاقہ کی خوشحالی کا جو خواب دیکھا تھا اس کے پورا ہونے کا وقت آ چکا ہے‘ اگلے پانچ سالوں میں میرے حلقہ کا کوئی بھی علاقہ تعلیم اور صحت سمیت کسی بھی بنیادی سہولت سے محروم نہیں رہے گا۔