صنم جاوید کو’’ آ ئرن لیڈی‘‘ کا خطاب دیا جائے ، نور حیات کلیار

صنم جاوید کو’’ آ ئرن لیڈی‘‘ کا  خطاب دیا جائے ، نور حیات کلیار

فاروقہ/سرگودھا(نمائندہ دنیا )تحریک انصاف کے سابق امیدوار قومی اسمبلی نور حیات کلیار نے کہا ہے کہ صنم جاوید نے ہر ظلم و ستم کا جس طرح مقابلہ کیا ہے اسے آئرن لیڈی کا خطاب دیا جائے۔۔۔

جیل میں جس طرح بڑے بڑوں نے حوصلے چھوڑ دئے مگر صنم جاوید بانی پی ٹی آئی کیساتھ ڈٹ کر کھڑی ر ہیں یہی وجہ ہے کہ اب پی ٹی آئی میں لوگ ان کی مثالیں دیتے ہیں ،انھوں نے کہا کہ حکومت اپنی مدت نہیں اپنی عدت پوری کرنے کی فکر کرے اب عوام 47فارم والی حکومت سے تنگ آچکے ہیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں