شاہ پور سٹی جدید دور کی تمام سہولیات سے محروم ہے ،ملک رمضان ودیگر

شاہ پور سٹی جدید دور کی تمام سہولیات سے محروم  ہے ،ملک رمضان ودیگر

شاہ پور (نمائندہ دنیا ) تحصیل شاہ پور کا بڑا شہر شاہ پور سٹی آج کے جدید دور کی تمام سہولیات سے محروم ہے اس شہر کے ساتھ ملحقہ دیہات کی آبادی بہتر طبی سہولیات سے محروم ہیں ۔ ٹاون کمیٹی کا نظام فیل ہو چکا ہے ۔

 یہ بات ملک رمضان محبوب بھٹی حاجی انتظار قریشی نے کہی انہوں نے کہا کہ شہر کی واحد سول ڈسپنسری پر ڈاکٹرز کی دونوں سیٹیں ختم کر دی گئی ہیں ایسے لگتا ہے جیسے یہاں پر مریضوں کو ڈاکٹر اور گائناکالوجسٹ کی ضرورت ہے ہی نہیں 35 ہزار کی آبادی والا شہر دو ڈاکٹر پر چل رہا تھا اب مریض جوھر آباد اور سرگودھا کا رخ کرتے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں