سیاسی جماعتوں اور اداروں کو آئینی حدود میں رہ کر کام کرنے کی ضرورت ہے ، امجد شاہین
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے نہیں چاہتے کہ کسی بھی پارٹی پر پابندی لگے سیاسی جماعتوں اور اداروں کو آئینی حدود میں رہ کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔۔۔
تب ہی پاکستان آگے بڑھے گا ،رہنماء پی پی پی امجد شاہین نے کہا کہ جب بھی آئین سے تجاوز کیا گیا خرابیاں پیدا ہوئی ہیں اب بھی ملکی حالات اس کی نشاندہی کررہے ہیں اس لئے سب کو اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے اس وقت ملک میں جو سیاسی عدم استحکام پیدا کیا جارہا ہے وہ کسی طرح بھی ملکی مفاد میں نہیں ہے سیاسی استحکام کے بغیر پاکستان کا آگے بڑھنا مشکل ہے پی ٹی آئی اپنے رویئے درست کرے اور ملکی سیاست میں اپنا مثبت کردار ادا کرے۔