مسلم لیگ ن اقتدار ہو یا نہ ہو عوامی خدمت کرتی ہے ،میاں اکرام الحق

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ایم پی اے میاں اکرام الحق نے کہا ہے کہ عوام کو ہر ممکن ریلیف یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملکی تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو ترجیح دی ہے یہی وجہ ہے کہ مخالفین خوف میں مبتلا ہیں کہ کہیں یہ دوبارہ فلاحی منصوبے بناکر ہماری سیاست کا جنازہ نہ نکال دیں اس لئے یہ ہمارے خلاف منفی پراپیگنڈہ کررہے ہیں جس سے انہیں کچھ حاصل نہیں ہوگا پاکستان مسلم لیگ ن اقتدار ہو یا نہ ہو عوامی خدمت کررہے ہیں کرتے رہیں گے ۔