چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ سے بھیرہ بار کے وفد کی ملاقات

 چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ سے بھیرہ بار کے وفد کی ملاقات

بھیرہ(نامہ نگار )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم سے تحصیل بار بھیرہ کے وفد نے ملاقات کی اور انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے پھول پیش کئے وفد کی قیادت۔۔۔

صدر بھیرہ بار چودھری محمد انور بولا ایڈووکیٹ نے کی ملاقات کرنے والوں میں نائب صدر انیلہ نورین مہر ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری ملک عثمان شہزاد ایڈووکیٹ ،جوائنٹ سیکرٹری چو دھری طیب حسین پنجوتھہ ایڈووکیٹ، فنانس سیکرٹری ملک ساجد اقبال اعوان ایڈووکیٹ، سابق صدر بار چو دھری طارق محمود گوندل ایڈووکیٹ ،بار ایسوسی ایشن بھیرہ کے بانی و سابق جنرل سیکرٹری مہر محمد نواز ایڈووکیٹ چو دھری اظہر محمود گوندل ایڈووکیٹ اور قیصر بھٹی ایڈووکیٹ شامل تھے ، چو دھری محمد انور بولا ایڈووکیٹ نے چیف جسٹس کو بھیرہ بار کے مسائل سے آگاہ کیا چیف جسٹس نے کہا کہ مقدمات کی زیادتی کے پیش نظر بھیرہ میں مزید ایک سول جج کا تقرر کیا جائے گا ، جوڈیشل کمپلیکس بار روم اور وکلاء کے چیمبرز کی تعمیر بہت جلد شروع ہو جائے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں