’’ستھرا پنجاب ‘‘ مہم :ڈپٹی کمشنر جوہرآباد کا صفائی کا معائنہ

’’ستھرا پنجاب ‘‘ مہم :ڈپٹی کمشنر جوہرآباد کا صفائی کا معائنہ

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیررانا کا ’’ستھرا پنجاب ‘‘ مہم کے تحت خوشاب کے گائوں نامے والی میں صفائی ستھرائی کے عمل کا معائنہ کیا۔۔۔

اس مو قع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) خالد عباس سیال ،اسسٹنٹ کمشنر محمد اعجاز ملک اور میونسپل کا عملہ بھی موجود تھا۔ڈپٹی کمشنر نے فیلڈ میں عملہ صفائی کی حاضری چیک کی اور زیرو ویسٹ پالیسی کے تحت عملہ کو کام کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرا م کے تحت ضلعی انتظامیہ شہروں،قصبوں اور دیہاتوں کو صاف ستھرا اور دلکش بنانے کیلئے فیلڈ میں متحرک ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کو مزید بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی اور ناجائز تجاوزات کے خاتمے کیلئے تمام مشینری و عملہ ضلع بھر میں مکمل متحرک ہے اور شہروں کی سڑکوں، گلی محلوں اور دیگر عوامی مقامات کی صفائی یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو اپنی نگرانی میں صفائی ستھرائی اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے فیلڈ میں صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے کاموں میں مزید تیزی لانے کے لیے ہدایت کی گئی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں