گیس ری فلنگ کے غیر قانونی پلانٹ پر چھاپہ ،15ہزار جرمانہ اور وارننگ

گیس ری فلنگ کے غیر قانونی پلانٹ  پر چھاپہ ،15ہزار جرمانہ اور وارننگ

شاہ پور (نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر زوہیب شفیع نے شاہ پور سٹی میں گیس ری فلنگ کے غیر قانونی پلانٹ پر چھاپہ مارا اور مشین کے ذریعے ایل پی جی گیس کی ری فلنگ کرنے پر ایجنسی مالک کو 15 ہزار جرمانہ کیا۔۔۔

 اور اسے وارننگ دی کہ اگر اس نے یہ غیر قانونی فلنگ بند نہ کی توا سکے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جائے گی اور اس کی ایجنسی کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا ، اسسٹنٹ کمشنر نے بنیادی مرکز صحت جہان آباد کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے ادویات کے اسٹور روم کا معائنہ کیا اور ریکارڈ چیک کیا انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ وہ مرکز پر آنے والے مریضوں کو بہتر ادویات فراہم کریں اور ان کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں