گڈز کیریئر ایسوسی ایشن کی مطالبات کے حق میں ہڑتال جاری

گڈز کیریئر ایسوسی ایشن کی مطالبات کے حق میں ہڑتال جاری

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)دی فیصل آباد گڈز کیریئر ایسوسی ایشن کی مطالبات کے حق میں ہڑتال دوسرے روز بھی جاری رہی۔

پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ پرمظاہرین نے احتجاجی کیمپ ختم کردیا تاہم اڈے بند اور ہڑتال کا تسلسل برقرار رکھا گیا اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت ایکسل لوڈ کا غیر منصفانہ فیصلہ واپس لے اور10 ویلر گاڑی کا کم از کم وزن 35 ٹن ہوناچاہئے ۔ پٹرولنگ پولیس کو چالانوں کی بجائے پٹرولنگ تک محدود کیا جائے ۔ رات گیارہ بجے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ کے چالان اور 279 کی ایف آئی آرز بند کی جائیں۔ غریب ڈرائیورز کیلئے بھاری لائسنس فیس ادائیگی مشکل ہے فیسوں میں کمی کی جائے ۔ یاد رہے کہ گڈز ٹرانسپورٹرز نے صوبہ پنجاب اور خیر پختونخواہ میں غیر معینہ مدت تک کیلئے ہڑتال کر رکھی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں