یونین کونسل مردوال کے سابق چیئرمین ملک ہادی بخش اعوان کی بھا بی کا انتقال
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا)وادی سون کی ہر دلعزیز شخصیت یونین کونسل مردوال کے سابق چیئرمین ملک ہادی بخش اعوان کی بھا بی انتقال کر گئیں۔
مرحومہ کا جسد خاکی سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں وادی سون کے گاؤں مردوال کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ، نماز جنازہ میں علاقہ بھر سے مختلف مکاتب فکر کی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔