میانوالی میں 13من غیر معیاری دودھ تلف ‘بھاری جرمانے

میانوالی میں 13من غیر معیاری دودھ تلف ‘بھاری جرمانے

میانوالی (نامہ نگار )پنجاب فوڈ اتھارٹی صحت دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے کوشاں ہے ۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے میانوالی میں۔

 13من غیر معیاری دودھ تلف کر دیا ا ور ممنوع اشیاء بیچنے والوں کی چیکنگ کی اوربھاری جرمانے عائد کئے ۔ڈپٹی کمشنر خالدجاوید کی ہدایات پرعمل لاتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی کا صحت دشمن عناصر کے خلا ف گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ضلع بھر میں مختلف فوڈ بزنس کے معائنے ،جن میں ہوٹل، کریانہ سٹور،فوڈ پوائنٹ، گوشت کی دوکانوں، دودھ کی دوکانوں اورمٹھائی کے کارخانوں پر عوام الناس کی صحت کے حوالے سے پنجاب فوڈ اتھارٹی میانوالی میں چیکینگ کا سلسلہ جاری ہے ، چیکنگ کے دوران میانوالی میں داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ لگاکر دودھ لانے اور لے جانے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں میں 23330لٹردودھ کو چیک کیاگیا۔ مختلف کاروائیوں کے موقع پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے قوانین کے تحت ناقص،غیر میعاری کھانے کی اشیامیں شامل6 کلو گرام غیر معیاری اشیا‘ 1کلوگرام بسکٹ ،12کلو مصالحہ جات، 28لٹرمشروبات، 5کلوگرام ممنو عہ نمک کو ضائع کروادیا گیا اور مجموعی طور پر151500 روپے کا جرمانہ کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں