ڈی سی کا میانوالی کی خوبصورتی‘تزئین و آرائش کیلئے احسن اقدام

ڈی سی کا میانوالی کی خوبصورتی‘تزئین و آرائش کیلئے احسن اقدام

میانوالی (نامہ نگار )چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کا میانوالی شہر کی خوبصورتی اور۔

 تزئین و آرائش کیلئے احسن اقدام۔ میونسپل کمیٹی میانوالی کے زیراہتمام پی ایچ اے کی طرز پر ہارٹیکلچر ونگ تشکیل دے دیا۔ ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے میونسپل کمیٹی میں صفائی عملہ کی کمی کی وجہ سے مختلف محکموں سے عملہ لیکر ہارٹیکلچر ونگ تشکیل دے دیا۔ ڈپٹی کمشنر نے سٹی پارک میانوالی میں پی ایچ اے ونگ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سلمان احمد لون، میونسپل کمیٹی کے افسران و عملہ موجود تھا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہارٹیکلچر ونگ شہر کی تزین وآرئش اور بیوٹیفکیشن پر کام کر ئے گا۔انھوں نے کہا کہ پی ایچ اے ونگ میانوالی کا یہ عملہ روزانہ کی بنیادوں پر شہر کی سڑکوں، چوراہوں، پارکوں کی خوبصورتی اور تزین و آرئش اور گرین بیلٹس میں پودوں اور درختوں کی مناسب دیکھ بھال یقینی بنائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے سٹی پارک میں پی ایچ اے ونگ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر مون سون شجرکاری مہم کے سلسلہ میں پودا لگایا، ہارٹیکلچر ونگ کے عملہ سے ملاقات اور پارک میں بیوٹیفکیشن ورک کا معائنہ کیا اور عملہ کو ہدایت کی کہ وہ شہر کی خوبصورتی اور تزین وآرئش کے کاموں کو پوری محنت اور دیانتداری سے سر انجام دیں۔پی ایچ اے ہارٹیکلچر ونگ 50 ملازمین پر تشکیل دیا گیا ہے ۔جن میں محکمہ تعلیم کے 18، میونسپل کمیٹی کے 11اور متفرق محکموں کے21ملازمین شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں