گرانفروشی‘ناجائز منافع خوری ناقابل معافی جرم :زوہیب شفیع

گرانفروشی‘ناجائز منافع خوری ناقابل معافی جرم :زوہیب شفیع

شاہ پور(نمائندہ دنیا ) اسسٹنٹ کمشنر شاہ پور زو ہیب شفیع نے کہا ہے کہ گراں فروشی اور ناجائز منافع خوری ناقابل معافی معاشرتی جرم ہے۔

 جسے سختی سے کچلنے کیلئے حکومت پنجاب کی ہدایت پر ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں یہ بات انھوں نے شاہ پورسٹی اور گردونواح میں پرائس کنٹرول چیکنگ نے دوران کہی ، انہوں نے مروا بیکری اور دیگر دکانوں پر اشیاکی قیمتیں چیک کرتے ہوئے کہا کہ گراں فروشی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف جاری مہم کی کامیابی کے لئے عوام کے تعاون کو انتہائی ضروری ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ گراں فروش تاجروں،اور دکانداروں کے خلاف شکایات تحصیل انتظامیہ کے دفتر میں درج کروائیں تاکہ ایسے معاشرتی مجرموں کیخلاف بروقت کاروائی عمل میں لائی جاسکے انہوں نے گرانفروشی پر دکانداروں کو مجموعی طور پر 20ہزار روپے جرمانہ عائد کیا بعد ازاں انہوں نے بنیادی مراکز صحت چیک کئے اور ریکارڈ اور ادویات کے سٹورروم چیک کئے اور عملے کو ہدایت کی کہ وہ مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنائیں ، ریکارڈ کو اپ ڈیٹ رکھیں ، اورسوشیو اکنامک رجسٹری کے عمل کا معائنہ کیا اور کہا کہ مستحق خواتین کا اندراج ممکن بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں