بہتر کارکردگی دکھانے پر پولیس افسروں میں تقسیم انعامات کی تقریب

بہتر کارکردگی دکھانے پر پولیس  افسروں میں تقسیم انعامات کی تقریب

دائودخیل(نمائندہ دنیا )پولیس کے مختلف افسروں کو کارکردگی بہتر دکھانے پر سرگودھا ریجن آر پی او آفس میں تقسیم انعامات تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

جس میں ضلع میانوالی کے ڈی پی او مطیع اللہ خان نوانی اور ڈی ایس پیز سرکل ، ایس ایچ اوز وغیرہ نے شرکت کی جنہیں مختلف تعریفی اسناد اور نقد کیش سے نوازا گیا جبکہ اس تقریب میں ایس ایچ او تھانہ دائودخیل قیصر اقبال کو بھی مختلف مقدمات میں بہترین کارکردگی دکھانے پر آر پی او سرگودھا شارق کمال صدیقی نے کلاس دوم کے دو تعریفی سرٹیفکیٹ اور 40ہزار روپے نقد کیش انعام سے نوازا اور موقع پر شاباش دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں