عوام کا آئی پی پیز معاہدے قبول کرنے سے انکار ،جماعت اسلامی کے دھرنے کی پذیرائی

عوام کا آئی پی پیز معاہدے  قبول کرنے سے انکار ،جماعت  اسلامی کے دھرنے کی پذیرائی

فا روقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا )عوام نے حکومت کا آئی پی پیز معاہدوں کو کسی صورت قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔

یہ معاہد ے عوام پر بجلی کے بھاری بلوں کا موجب بن رہے ہیں ا ن معاہدوں کے خلاف جماعت اسلامی کے دھرنے کو عوام میں پذیرائی مل رہی ہے نوجوان طبقہ چاہے اسکا کسی بھی سیاسی پارٹی سے تعلق ہے یا وہ غیر سیاسی ہے سوشل میڈیا پر جماعت اسلامی کے درنے کوہر طرح سے سپورٹ کر رہے ہیں بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان عوام جماعت اسلامی کے دھرنے سے امیدیں لگانا شروع کر دی ہیں عوام نے جماعت اسلامی کے راہنماؤں سے اپیل کی ہے کہ بجلی کے بلوں میں کمی کے بغیر دھرنا ختم نہ کیا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں