5اگست کو بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے بھرپور طریقہ سے نکلیں گے ، ادریس بٹ

 5اگست کو بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے  بھرپور طریقہ سے نکلیں گے ، ادریس بٹ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) رہنماء پی ٹی آئی ادریس بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو اب 39اور41سے کوئی فرق نہیں پڑتا انشاء اﷲ 5اگست کو بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے بھرپور طریقہ سے نکلیں گے۔

 اور ہماری یہ جدوجہد خان کی رہائی تک جاری رہے گی بے گناہ مقدمات میں جس طرح ہمارے کارکنوں کو گرفتار کیا گیا وہ قابل مذمت ہے ایک ہی واقعہ کی مختلف مقامات پر ایف ایف آرز کا اندراج ان کی بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے اب ان کے دن گنے جاچکے ہیں۔ بڑے میاں صاحب نے بیرون ملک سفر کی تیاری پکڑ لی ہے کیونکہ اب ان کے پکڑنے کا وقت شروع ہونیوالا ہے اس وقت سے پہلے یہ ملک سے راہ فرار اختیار کرنے کیلئے تیار نظر آرہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں